Roti hui darbar se lot aai Fatima sa
روتی ہوئی دربار سے لوٹ آئی فاطمہؑ
شاعری:توقیر کمالوی سوز: وحید کمالوی
روتی ہوئی دربار سے لوٹ آئی فاطمہؑ
نہ جانے کیا وہاں سے دیکھ آئی فاطمہؑ
1۔زینبؑ سے کہہ رہی ہے تیری ردا کی خیر
منظر بازارِشام کا دیکھ آئی فاطمہؑ
2۔اس بات کا نہیں غم جاگیر چھین لی
رونا تو یہ ہے تم نے جھٹلائی فاطمہؑ
3۔محسن کو بھول جانا انسانیت نہیں
پہچانو محمدؐ کی ہے جائی فاطمہؑ
4۔خود ہی بتا مسلماں تیرے ستم کے بعد
دنیا میں کتنے دن ہے جی پائی فاطمہؑ
5۔رو رو کے کہہ رہی ہے قبرِ رسولؐ پر
تیرے بعد دوسرے نے ہے ستائی فاطمہؑ
6۔توقیرؔ کیا لکھوں میں کیسے بیاں کروں
امت نے کیسے کیسے ہے رولائی فاطمہؑ