WRITTEN NOHAY

Showing posts with label USTAD AKBAR ABBAS. Show all posts
Showing posts with label USTAD AKBAR ABBAS. Show all posts

Wednesday, May 26, 2021

SIBTE NABI SAWW PE KESA YE AKHRI SAFAR HAI

SIBTE NABI SAWW PE KESA YE AKHRI SAFAR HAI

 شاعر: صفدر کاظمی      سوز:اکبر عباس


سبطِ نبیؐ پہ کیسا یہ آخری سفر ہے
لاشہ بھی مجتبیٰؑ کا یا رب لہو میں تر ہے

بعد نبیؐ نہ میں نے دنیا میں چین پایا

مرنے کے بعد مجھ کو تربت میں بھی رلایا
شوہر کو تیغ ماری بیٹے کو سم پایا
بابا ہمارے گھر پہ امت کی کیوں نظر ہے

شبیرؑ کربلا میں جب دین کو بچانا

اکبرؑ کی طرح فدیہ قاسمؑ کو بھی بنانا
ممکن نہیں ہے میرا کرب و بلا میں آنا
نصرت کو تیری بھائی حاضر میرا پسر ہے

غازیؑ سے کہہ رہے تھے شبّرؑ یہ وقتِ رخصت
برسائے تیر میرے لاشے پہ گر یہ امت
کرنا نہ جنگ بھائی میری ہے یہ وصیت
تجھ کو قسم وفا کی تو ہاشمی قمر ہے

 آل نبیؐ کی عظمت دل سے مٹا رہے ہیں
قرآن پر یہ قاری فتوے لگارہے ہیں
مظلوم تیرے غم کو بدعت بتا رہے ہیں
ان کی خطا نہیں ہے یہ خون کا اثر ہے

اولاد مصطفیٰؐ پہ غم کی گھٹا ہے چھائی
خوشیاں نصیب میں نہ آل نبیؐ کے آئیں
قبریں جدا جدا ہیں سادات کی بنائیں
امت تیرے ستم سے بکھرا ہوا یہ گھر ہے


New noha

 https://youtu.be/HYymjb9BwqA