WRITTEN NOHAY

Showing posts with label BIZAN. Show all posts
Showing posts with label BIZAN. Show all posts

Friday, May 28, 2021

MAR DALO ALI AS K BETO KO OR KHEMO KO B JALANA HAI

MAR DALO ALI AS K BETO KO OR KHEMO KO B JALANA HAI 

مار ڈالو علیء کے بیٹوں کو اور خیموں کو بھی جلانا ہے

سرے شبیرء چادرے زینبء ، لاشے عباسء پر دیکھانا ہے


1.کبھی بازوں اٹھائے غازیء کے کبھی قاسمء کو ڈھونڈنے نکلا 

جانے شبیرء یا خدا جانے، کیسے اکبرء کی لاش تک پہنچا

فجر سے عصر تک رہا لوگوں ،شاہ کا مقتل میں آنا جانا ہے


2.شاہ کے لاشے کو یوں پامال کرو آل احمدء   پہچان  پائے نہ

پتھروں سے ہی ڈانپ دو لاشا ہاتھ زینبء اسے لگائے نہ

بے کفن دھوپ میں پڑا بھائی بنت زہراء کو بس دیکھانا ہے


BEKHATA MARA GYA BEGUNA MARA GYA

BEKHATA MARA GYA BEGUNA MARA GYA 

بے خطا مارا گیا بے گناہ مارا گیا

سیدہ    کا لاڈلا ،      کربلا مارا گیا

1.کیوں نہ ہم ماتم کریں، کیوں نہ ہم یہ غم کریں

کربلا میں وارثِ مصطفیٰ مارا گیا


2.جب گِرے غازیء  تو یہ، بیبیوں نے دی صدا

ہے ہمارا دشت میں، آسرا مارا گیا


3.اس لیے روتے ہیں ہم، بیبیوں کو ہر جگہ

لا کے بازاروں میں ہے  ، بےردا مارا گیا


NA PUCHO KARBOBALA KIS TARA BASAI GAI

NA PUCHO KARBOBALA KIS TARA BASAI GAI

 نہ پوچھ کربوبلا    کس طرح بسائی گئی

فلک ردا  سے  لہو  سے  زمیں  بنائی   گئی


1۔جواں ہیں دینِ خدا  آج  تک  جو دنیا    میں

جوانی اِس پہ ہے اکبرء  ، کی بھی لٹائی گئی


2۔نہ جانےکیسے سکینہء ، نے وہ سنی ہو گی 

    خبر    قضائے برادر ،  کی   جو  سنائی  گئی


3۔کٹےہیں ہاتھ نبی ص کی، شہید   بیٹی کے

   چھری جو گردنِ  شبیرء   پہ چلائی  گئی


4۔یہ دُکھ نہ بھولے گا ہم کو، کبھی بھی محشر تک

علیء کی بیٹی جو بازار،     میں پھیرائی گئی


5۔تماچے مارے گئےمنہ، پہ جو  سکینہء کے

    ہے بیٹی سامنے  بابا،  کے جو  ستائی  گئی


New noha

 https://youtu.be/HYymjb9BwqA