WRITTEN NOHAY

Showing posts with label WRITTEN NOHA HI BADE RASOOS SAWW UMAT NE FATIMA SA KO BOHAT SATAYA HAI. Show all posts
Showing posts with label WRITTEN NOHA HI BADE RASOOS SAWW UMAT NE FATIMA SA KO BOHAT SATAYA HAI. Show all posts

Monday, May 24, 2021

HI BADE RASOOL SAWW UMAT NE FATIMA SA KO BOHAT SATAYA HAI

HI BADE RASOOL SAWW UMAT NE FATIMA SA KO BOHAT SATAYA HAI
NOHA - نوحہ

شاعر :حسنؔ رضا                                      سوز: اکبر عباس

ہائے بعدِ رسولؐ امت نے فاطمہؑ کو بہت ستایا ہے

اس کے گھر کو جلانے آئے ہیں جس کے گھر میں قرآن آیا ہے

بھرے دربار میں مسلماںنے دونوںجھٹلا دیئے ہیں لعل اس کے

جانے کیسا سلوک کر ڈالا پل میں ہو گئے سفید بال اس کے
گر کے بے ہوش ہو گئی زہراؑ حال زینبؑ کو جب سنایا ہے

بولی فضّہ اسے رلاؤ نہ جھڑکیاں دو نہ کچھ تو شرم کرو
دیکھ جس کو نبیؐ کھڑے رہتے اس کو دربار میں کھڑا نہ کرو
روئی جب لاڈلی محمدؐ کی سارا دربار مسکرایا ہے

جو اجر سیدہؐ نے پایا کیسے کوئی لگائے اندازہ 
جب مسلمانوں نے کیا حملہ یوں لگا فاطمہؑ کو دروازہ
زخمی پہلو سے پاک بی بیؑ نے مر کے بھی نہ ہاتھ اُٹھا یا ہے

ہاتھ اماں تیرے جنازے کو میں نہ اس وقت تک لگاؤں گا 
نہ بلائے گی جب تلک مجھ کو بولے شبیرؑ میں نہ آؤں گا
گھر میں کہرام ہو گیا برپا شاہؑ کو بی بیؑ نے جب بلایا ہے 

 تیری ہمت کا نام ہے زینبؑ اور شبیرؑہے صبر تیرا
تیرے آنسو سجادؑ کے آنسو اور سکینہؑ میں ہے اثر تیرا
تیرے بچوں نے بی بیؑ تیری طرح ظلم سہہ کر یہ دیں بچا یا ہے

نہ حسنؔ ڈر ہے کوئی محشر کا اور نہ خوف ہے جہنم کا
ہم عزادارں کو تو پس بی بیؑ آسرا ہے بہت تیرے غم کا
قسم غازیؑ کی خوش نصیب ہے وہ جس کے دل میں یہ غم سمایا ہے


New noha

 https://youtu.be/HYymjb9BwqA